بے سہارا لوگوں کی خدمت کر کے روحانی خوشی محسوس ہوتی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

جمعرات 11 اپریل 2024 13:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2024ء) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اولڈ ایج ہوم مسکن میں شیڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام رہائش پذیر لاوارث ضعیف العمر، بے سہارا خواتین و حضرات کے ساتھ عید کیک کاٹا اور عید الفطر کے تحائف تقسیم کئے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ہر سال عید کے دوسرے دن مسکن اولڈ ایج ہوم میں خصوصی طور پر عید کے تحائف تقسیم کرتی ہیں اور ضعیف العمر بے سہارا خواتین و حضرات کے ساتھ مل کر عید مناتی ہیں، اولڈ ایج ہوم مسکن سیالکوٹ میں واحد ادارہ ہے جہاں شیڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام لاوارث ضعیف العمر خواتین و حضرات کو ایک چھت کے نیچے زندگی کی تمام جملہ سہولیات بالکل مفت بہم فراہم کی جا رہی ہیں اور اس کا مکمل انتظام وانصرام ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ذمہ داری ہے جسے وہ بطریق احسن سر انجام دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں اولڈ ایج ہوم مسکن کا ماحول بہت شاندار اور پُرامن ہے جہاں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی قیادت میں شیڈ ٹرسٹ کے رضاکار اولڈ ایج ہوم مسکن میں لاوارث ضعیف العمر خواتین و حضرات کی خدمت میں مصروٖف عمل ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ انہیں بے سہارا لوگوں کی خدمت کر کے روحانی خوشی محسوس ہوتی ہے اور وہ خدمت کے اس عمل کو مزید بہتری دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہیں۔