وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عید الفطر کی مبارکباد

جمعہ 12 اپریل 2024 10:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم سرحدوں پر اپنے وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربرہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو ٹیلیفون پر عید کی مبارکباددی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم سرحدوں پر اپنے وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے سربراہان کی پیشہ ورانہ قیادت میں ہمارے جوان وطن کے دشمنوں اور دھشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر پوری قوم اپنے شہدا کو خراجِ عقیدت اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔