جھانوی کپور نے شیکھر پہاڑیا سے اپنے تعلقات کا اعتراف کرلیا

جمعہ 12 اپریل 2024 10:05

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ جھانوی کپور نے مشہور سیاسی خانوادے سے تعلق رکھنے شیکھر پہاڑیا کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرلیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنے والد کی نئی فلم ’میدان‘ کی اسکریننگ کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کے نام والا قیمتی نیکلس پہنا ہوا تھا۔اس موقع پر جھانوی کپور نے سفید لباس پہنا ہوا تھا اور انہوں نے اپنے والد بونی کپور اور بھائی ارجن کپور کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔شیکھر پہاڑیا مہاراشتر کے سابق وزیراعلیٰ سشیل کمار شندے کے نواسے ہیں اور وہ کافی عرصے سے اداکارہ کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :