Live Updates

وزیراعلی پنجاب عید پربے گھر سپیشل بچوں ، خواتین اور بزرگوں کے اداروں میں پہنچ گئیں

تحائف، کھلونے اور مٹھائیاں پیش کیں،مریم نواز شریف نے بزرگ خواتین کو حج پر بھجوانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت مریم نواز نے چمن میں قیام پذیر بے سہارا بچوں سے ان کی تعلیم اور مشاغل کے بارے میں دریافت کیا،بچوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا وزیراعلی بے سہارااور بے گھر بزرگوں کیلئے قائم عافیت مرکز بھی گئیں ،مریم نواز نے مریض خاتون کو ساتھ بٹھا لیا ،چوڑیاں بھی پہنائیں مریم نواز کابے سہارا بیوہ خواتین کے لئے قائم دارالفلاح کا بھی دورہ ،یتیم اور کمسن بچوں کو پیار کیا اور گلے لگا لیا،نواز شریف کا سلام بھی پہنچایا

جمعہ 12 اپریل 2024 10:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عید کابیشتر دن بے گھر سپیشل بچوں ، خواتین اور بزرگوں کے اداروںچمن،عافیت اور درالفلاح میں گزارا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف بے سہارا، بے گھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹائون شپ میں چمن،عافیت اور درالفلاح کا دورہ کیا۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے بزرگ خواتین کو حج پر بھجوانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سب کو تحائف پیش کئے جبکہ بچوں کو کھلونے مٹھائیاں دیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سپیشل بچوں کے ساتھ مل کر عید کیک بھی کاٹااور انہیں کھلایا۔وزیراعلی مریم نواز شریف سب سے پہلے بے سہارا بچوں کے لئے قائم مرکز چمن پہنچیں،وزیراعلی مریم نواز شریف کو دیکھ کر چمن میں ننھے بچے کھل اٹھے،وزیراعلی مریم نواز شریف بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں،وزیراعلی مریم نواز شریف نے بچوں کے ساتھ گپ شپ لگائی،وزیراعلی مریم نواز شریف نے بچوں سے ان کی تعلیم اور مشاغل کے بارے میں دریافت کیا،وزیراعلی مریم نواز شریف کی طرف سے تحائف پیش کرنے پربچوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز شریف بے سہارااور بے گھر بزرگوں کیلئے قائم عافیت مرکز بھی گئیں ،وزیراعلی مریم نواز شریف نے اولڈ ایج ہوم عافیت میں مقیم39بزرگ مرد وخواتین کی خیریت دریافت کیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے مریض خاتون کو ساتھ بٹھا لیا اور چوڑیاں بھی پہنائیں ،وزیراعلی مریم نواز شریف کے عیدمبارک کہنے پر بزرگ آبدیدہ ہو گئے،وزیر اعلی مریم نواز نے قائد محمد نواز شریف کی طرف سے بزرگوں کوسلام بھی دیا۔

ایک بزرگ نے کہا کہ عید پر میرے اپنے تو نہ آئے،مریم بیٹی آ گئی،میں بہت خوش ہوں۔ایک بزرگ خاتو ن نے کہا کہ بیٹاں ملتی ہیں تو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ میرا وقت آپ کے لئے ہی ہے، دعا کیجیے گا کہ عوام کی خدمت کرسکوں ۔ مجھے میر ے والدین کی دعائیں لگی ہیں،ماں باپ کی قدر نہ کرنے والے خسارے میں جاتے ہیں ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف والدہ مرحومہ کا ذکر کرتے ہوئے اداس ہو گئیں۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے بے سہارا بیوہ خواتین کے لئے قائم دارالفلاح کا بھی دورہ کیا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے دارالفلاح میں مقیم 8بیوہ خواتین اور ان کے بچوں سے ملاقاتیں کیں ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے یتیم اور کمسن بچوں کو پیار کیا اور گلے لگا لیا،بچوںاور ان کی مائوںنے وزیراعلی مریم نواز شریف کو دیکھ کر اظہار مسرت کیا ۔ دارالفلاح کے مکینوںنے کہا کہ آپ ہی تو ہماری اپنی ہیں،اللہ آپ کو سلامت رکھے۔سینٹر پرویز رشید،وزیراطلاعات عظمی زاہد بخاری،معاون خصوصی ذیشان ملک ،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر ،سیکرٹری اطلاعات ،ڈی جی پی آر اور دیگر حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات