ایبٹ آباد آنے والے سیاحوں کو بڑی خلاف ورزی کی صورت چالان کیا جائے گا ،ایس ایس پی ٹریفک

جمعہ 12 اپریل 2024 17:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی زیر نگرانی عید کے تیسرے روز بھی ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے افسران اور اہلکار سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے کی خاطر تمام سیاحتی مقامات پر موجود رہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے دہمتوڑ بائی پاس اور چھانگلہ گلی کے مقامات پر سہولتی کیمپ بھی تیسرے روز بھی جاری رہے۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے تمام سہولتی کیمپس کا دورہ کیا گیا اور تمام سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے سیاحوں کو جتنا ہو سکے سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سڑک کی روانی کو بھی ممکنہ طور پر بحال رکھیں غیر ضروری پارکنگ نہ ہونے دیں اور سیاحوں کو جرمانے نہ کریں۔