دیر لوئر میں تین روزہ عید میلےکا انعقاد

جمعہ 12 اپریل 2024 18:10

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) فرنٹیئر کور نارتھ کے زیر اہتمام تین روزہ عید میلہ کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں ضلع لوئر دیر کے تحصیل میدان میں فرنٹئیر کور نارتھ اور دیر سکاؤٹس 185 ونگ کی جانب سے تین روزہ رنگا رنگ عید میلے کا انعقاد کیا گیا،عید میلہ کا باقاعدہ افتتاح کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس بریگیڈیئر ثناء اللہ اور 185 ونگ کے کرنل سجاد کیانی نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقے کے بچوں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں عید میلہ کا رخ کیا اور میلے میں مختلف قسم کے جھولے، موسیقی اور جمناسٹک و دیگر پروگرامات سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ تین روزہ عید میلہ کا انعقاد کرنے اور تفریح کے مواقع فراہم کرنے پر علاقے کے نوجوانوں اور بچوں نے فرنٹیر کور نارتھ اور دیر ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس بریگیڈئیر ثناءاللہ نے بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں میڈل اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :