ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا شاہ نورانی کے اندوہناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

جمعہ 12 اپریل 2024 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شاہ نورانی کے اندوہناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاںبحق افراد کی مغفرت، درجات کی بلندی، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سندھ سے زخمیوں کو سرکاری سطح پر طبی امداد کی فراہمی اور جانبحق افراد کیلئے مالی معاوضے کا بھی مطالبہ کیا نیز ایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی و دیگر ارکان اسمبلی کو فی الفور ہسپتال پہنچنے کی ہدایت دی۔