ننکانہ صاحب کے نواح چھٹا گجراں دریائے راوی میں دو افراد ڈوب کر جاں بحق

جمعہ 12 اپریل 2024 23:00

ننکانہ صاحب12 اپریل (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں ٹھٹا گجراں کے مقام پر دریائے راوی میں دو نامعلوم افراد جان بحق اطلاع پا کر ضلئی ایمرجنسی سروس ننکانہ صاحب سے ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو ٹیموں نے دریائے راوی میں ڈوبنے والے دو نامعلوم افراد میں سے ایک شخص کی ڈیڈ باڈی نکال لی ہے جب کہ دوسرے شخص کی تلاش جاری ہے واضح رہے کہ دریائے راوی سے نکالی جانے والی ڈیڈ باڈی کی شناخت 45 سالہ ارشد کے نام سے ہوئی ہے دونوں افراد کے ڈوبنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے رات کی تاریکی چھا جانے کے باعث واٹر ریسکیو اپریشن روک دیا گیا ہے ریسکیو ٹیم کے انچارج کا کہنا ہے کہ صبح واٹر ریسکیو سرچ اپریشن دوبارہ شروع کر دیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :