چین کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری

ہفتہ 13 اپریل 2024 09:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) چین کے صوبہ یونان کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں ۔شنہوا کے مطابق صوبہ یونان کے جنگلات میں مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے کے قریب آتشزدگی کی اطلاع ملی جس کے بعد متاثرہ علاقے میں کل 515 ریسکیورز کو روانہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک تحقیقاتی کمیٹی آگ لگنے کی وجوہا ت کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔