ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ تعلقات عامہ فیصل آباد محمد اویس عابد کی والدہ انتقال کرگئیں

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ تعلقات عامہ فیصل آباد محمد اویس عابد کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال پا گئیں۔مرحومہ ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد عابد مرحوم کی بیوہ تھیں جو دوران سروس وفات پاگئے تھے۔

(جاری ہے)

مرحومہ کی نماز جنازہ دربار قائم سائیں والے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں انتظامی افسران، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

بعدازاں مرحومہ کو دربار قائم سائیں والے قبرستان ہی سپرد خاک کردیا گیا۔دریں اثنا مختلف سرکاری و غیر سرکاری، صحافتی، سیاسی، سماجی و کاروباری حلقوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد اویس عابد سے انکی والدہ کی وفات پر دلی رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :