لاہور ،28 سالہ نوجوان نے مبینہ خودکشی کر لی

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) ساندہ کے علاقہ میں 28 سالہ نوجوان نے مبینہ خودکشی کر لی ۔ایدھی ترجمان کے مطابق 28سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

متوفی کی شناخت 28سالہ تنویر کے نام سے ہوئی، پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد جمع کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔ایدھی رضا کاروں نے پولیس کاروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :