مریدکے ،غیر قانونی طور پر قائم 11ایل پی جی سنٹر سربمہر ،قانونی کاروائی شروع

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:25

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مریدکے چوہدری شوکت سندھو کے مریدکے تحصیل میں مختلف جگہوں پر چھاپے غیر قانونی طور پر قائم گیارہ ایل پی جی سنٹر سربمہر کر دیئے گئے ،گیارہ افراد کیخلاف قانونی کاروائی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر چوہدری شوکت سندھو نے اپنے عملہ رانا یاسر محمد عمران خفیہ اداروں کے اہلکاروں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فرضی طور پر ایل پی جی سلنڈر پکڑ کر گاہک بن کر جب غیر قانونی ایل پی جی سنٹرز پر چھاپے مارے تو ایل پی جی دھندہ کرنے والے دکاندار ششدر رہ گئے اور موقع پر ری فیولنگ کرتے پکڑے گئے جنکو پولیس کے حوالے کردیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا یہ چھاپے ڈی سی شیخوپورہ کی خصوصی ہدائت پر مارے گئے کیونکہ دو روز قبل رکشہ میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے دو افراد جاں بحق چار زخمی ہوگئے تھے انہوں نے کہا چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔