سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم کی عید کے دوران پولیو کمپین میں مصروف اہلکاروں سے ملاقات پرعید مبارکباد دی اور ان کے کام کا معائنہ

عید کے دوران نقل و حمل میں بچوں کو ویکسین پلانے پر زور دیا، اہلکاروں کے مسائل سنیں اور عید چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی دینے والوںکو شاباش بھی دی

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر نے عید کے دوران پولیو کمپین کا جائزہ لیا۔ وہ مختلف چیک پوسٹوں اور ٹال پلازوں پر مامور پولیو اہلکاروں سے ملے اور عید کے دوران ہونے والی بچوں کے نقل و حمل کے دوران ان کو ضروری ویکسین پلانے پر زور دیا۔ انہوں نے پولیو اہلکاروں کو عید کے پُرمسرت موقع پر فرائض انجام دینے پر داد دی اور ان کے مسائل بھی سنے۔

انہوں نے پولیو کمپین میں ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں کو عید کی مبارکبادے کر ان کے ساتھ گل مل گئے۔انہوں نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو گاڑیوں میں ویکسین پلانے کا معائنہ بھی کیا۔سیکرٹری ہیلتھ نے اس موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کا اجتماعی فریضہ ہے اور عوام عید کے موقع پر آمدو رفت کے دوران پولیو اہلکاروں سے تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو کی ویکسین ضرور پلائیں۔

(جاری ہے)

انہوں یہ بھی بتایا کہ عید کے دوران بڑی سطح پر نقل حمل ہوتی ہے اور بچے ایک علاقے سے دوسرے میں جاتے ہیںایس موقعوںپر وہ اکثر پولیو ویکسین سے رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے بھی اپیل کی ہے کہ روڈوں کے چیک پوسٹوں پر طعینات پولیو اہلکاروں کے ساتھ گاڑی روک کر موجود پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

متعلقہ عنوان :