فریال تالپور سے پارٹی کے نومنتخب سینیٹرز کی ملاقات

ہفتہ 13 اپریل 2024 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے پارٹی کے نومنتخب سینیٹرز نے ملاقات کی۔ فریال تالپور سے پی پی پی کے سندھ سے نومنتخب سینیٹرز نے بھٹو ہائوس نوڈیرو میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

فریال تالپور سے نومنتخب سینیٹرز نے ملاقات کی اور عید کی مبارک باد پیش کی۔ فریال تالپور سے ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر کاظم شاہ، سینیٹر اسلم ابڑو، سینیٹر پونجو بھیل، سینیٹر ضمیر گھمرو، سینیٹر سرمد علی، سینیٹر اشرف جتوئی، اور سینیٹر دوست علی جیسر شامل تھے۔ س موقع پر پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو، سہیل انور سیال، خورشید احمد جونیجو،اور مہرین بھٹو بھی موجود تھے۔