سعودی محکمہ پاسپورٹ نے انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے رمضان کے دوران 16 ہزار سے زیادہ فیصلے کئے

اتوار 14 اپریل 2024 08:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے رمضان کے دوران اقامہ، روزگار اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 16 ہزار667 سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کے خلاف قید، جرمانے اور بیدخلی کے فیصلے جاری کیے ہیں۔اخبار 24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا کہ وہ اقامہ، روزگار اور سرحدی امن قوانین کی پابندی کریں۔

(جاری ہے)

انفرادی طور پر یا اپنے ادارے میں کسی بھی غیر قانونی تارکین وطن کو روزگار فراہم کریں اور نہ ہی سفر اور رہائش کی سہولت فراہم کریں، کوئی بھی شہری اورغیر ملکی غیر قانونی تارکین کو چھپنے اور ایسے کسی کام میں تعاون نہ کرے جس سے انہیں رہائش ،روزگار یا سفر میں مدد مل سکے۔محکمہ پاسپورٹ نے مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی ریجنوں میں اقامہ، روزگار اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں اطلاع دینے اور تعاون کے لیے کہا ہے۔