مصری ایئرلائن کے جدہ جانے والے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

اتوار 14 اپریل 2024 09:10

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) مصری ایئرلائن کے جدہ جانے والے طیارے نے فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔سبق نیوز کے مطابق ایجپٹ ایئرکی فلائٹ نمبر ایم ایس 4413 جو برج العرب سے عمرہ زائرین کو لانے کےلیے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پائلٹ نے برج العرب کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے فنی خرابی کے بارے میں مطلع کیا جہاں سے ہدایات ملنے پر طیارے کی دوبارہ برج العرب ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کرائی گئی۔برج العرب ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر میجر جنرل حسن السعیدنے کہا کہ ایجپٹ ایئر کے جس طیارے نے پرواز کے بعد دوبارہ ہنگامی لینڈنگ کی وہ صرف عملے کو لے کر جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :