سڈنی شاپنگ سینٹر حملہ،

چناب نگر سے تعلق رکھنے والا پاکستانی نوجوان سیکورٹی گارڈ فراز احمد طاہر حملہ آور سے لڑتے لڑتے جاں بحق

khalid rehman bhatti خالدالرحمن بھٹی اتوار 14 اپریل 2024 13:13

سڈنی شاپنگ سینٹر حملہ،
سڈنی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اپریل۔2024ء) کل دوپہر تین بجے چاقو بردار حملہ آور نے سڈنی کے ایک مصروف شاپنگ سینٹر میں حملہ کیا جس میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے - ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے۔نامعلوم حملہ آور کی جانب سے متعدد افراد کو چاقو کے وار کیے گئے جنہیں جائے وقوعہ پر ایک پولیس اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔یہ واقعہ چھ منزلہ ویسٹ فیلڈ بانڈی جنکشن مال کمپلیکس میں پیش آیا، جو ہفتے کی دوپہر خریداروں سے بھرا ہوا تھا۔

اس کا مقصد فوری طور پر واضح نہیں تھا، لیکن پولیس نے کہا کہ اس مرحلے پر "دہشت گردی" کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ بارہ مریضوں کو سڈنی کے مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا، جن میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے جسے شہر کے چلڈرن ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان سب کو شدیدچوٹیں پہنچی ہیں ،" مقامی میڈیا کے ذریعے نشر ہونے والے سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آسٹریلوی رگبی لیگ کی جرسی پہنے ایک شخص شاپنگ سینٹر کے ارد گرد ایک بڑے چاقو کے ساتھ دوڑ رہا ہے اور زخمی افراد کو فرش پر بے جان پڑا ہوا ہے۔

عینی شاہدین نے خوف و ہراس کا منظر بیان کیا، خریدار حفاظت کے لیے بھاگ رہے تھے اور پولیس علاقے کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہی تھی۔ کئی لوگوں نے دکانوں میں پناہ لی جب انہوں نے اپنی اور اپنے اہل خانہ کو بچانے کی کوشش کی۔پولیس کے سائرن اور ہیلی کاپٹروں کی آواز سے فضا بھر گئی۔ مال کو بند کر دیا گیا ہے اور پولیس نے لوگوں سے علاقے سے بچنے کی اپیل کی ہے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی نے اس حملے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے اس حملہ ایک پاکستان کے شہر چناب نگر سے تعلق رکھنے والا سیکورٹی گارڈ فراز احمد طاہر ہلاک ہوگیا جبکہ ایک اور پاکستانی سیکورٹی گارڈ طحہ زخمی ہے اور ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ آسٹریلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے اردو پوائنٹ کے نمائندہ خالدُبھٹی سے خصوصی بات کرتے ہوئے اس واقعہ کی پُرزور مذمت کی ہے اور اس پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وفات پانے والے اور زخمیوں سے اظہار یکجتی کیا ہے اور اس واقعہ پر ہلاک ہونے والے فراز احمد طاہر کے اہلخانہ سے رابطہ کرکے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ ہائی کمیشن آسٹریلیا کے متعلقہ محکموں اور پولیس کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے24گھنٹے خدمات پیش کرنے کو تیار ہے ۔

زاہد حفیظ چوہدری صاحب نے زخمی پاکستانی کی شفائے کاملہ و عاجلہ کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔