اٹک پولیس نے پانچ منشیات فروش گرفتار کر لئے

اتوار 14 اپریل 2024 15:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے احکامات کی روشنی میں اٹک پولیس کی منشیات جیسی لعنت کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلہ میں پولیس نے منشیات فروش سید محمد ولد تاج محمد سکنہ ریتلہ منڈی اور اسامہ رحمان ولد محمد سلیمان ساکن خگوانی سے دورانِ چیکنگ 1300/1300 گرام چرس برآمد کیا، اسی طرح تھانہ اٹک خورد پولیس کی ٹیم نے ایک موٹر سائیکل سوار کو مشکوک جانتے ہوئے روکا جس نے اپنا نام عماد علی ولد طارق محمود سکنہ ٹیکسلا ضلع راولپنڈی بتلایا جسکی حسب ضابطہ تلاشی لینے پر 105 گرام ہیروئن اور 50 گرام آئس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔