ورلڈکپ کوالیفائرز ،جناح اسٹیڈیم میں فیفا معیار کے مطابق لائٹس لگا دی گئیں

اتوار 14 اپریل 2024 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) ورلڈ کپ کوالیفائرز کے میچ کے لیے اسلام آباد کے اسٹیڈیم میں فیفا معیار کے مطابق لائٹس لگا دی گئیں۔فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان بمقابلہ سعودی عرب کے میچ کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں لائٹس پر ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کو اپ ڈیٹ کردیا۔

(جاری ہے)

پی ایف ایف نے اپنے خط میں کہا کہ اسلام آباد کے اسٹیڈیم میں فیفا معیار کے مطابق لائٹس لگا دی گئی ہیں تاہم ذرائع نے بتایا کہ اے ایف سی نے پی ایف ایف سے لائٹس کے معیار کی تصدیقی دستاویزات مانگ لی ہیںجس کے بعد پی ایف ایف نے تصدیقی دستاویزات کی فراہمی کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق دستاویزات کی فراہمی کے بعد اے ایف سی کا جائزہ وفد اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ ٹو میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میچ 6 جون کو اسلام آباد میں ہوگا۔