چوہدری انوارالحق کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر کا دورہ ،ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی کی عیادت

اتوار 14 اپریل 2024 17:50

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر کا دورہ کیا اور ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے ڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر منصور چوہدری سرجن ڈاکٹر عابد ڈار اور آپریشن میں حصہ لینے والی ڈاکٹروں کی ٹیم کو ایک قیمتی انسانی جان بچانے پر شاباش دی۔