لیویز فورس کی کاروائی ،دو چور رنگے ہاتھوں گرفتار ،مسروقہ سامان و گاڑی برآمد

اتوار 14 اپریل 2024 17:50

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) لیویز فورس کی کاروائی دو چور رنگے ہاتھوں گرفتار مسروقہ سامان و گاڑی برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چاغی اقبال احمد کھوسہ کی ہدایت پر چاغی لیویز فورس مائیک 8 گشت کے دفعدار نعمت مینگل نے کرودک لانڈھی کے مقام پر گزشتہ رات کے شدید طوفانی بارشوں کے دوران دو اہم چوروں کو گرفتار کر لیا جو کہ کرودک لانڈھی میں ریلوے ٹریک کی پٹری کی پلیٹیں اور سلیپر چوری کرکے ذمباد گاڑی کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش میں تھے کہ لیویز فورس نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اس دوران دو ملزمان سرفراز احمد اور منصور احمد پسران سفر خان قوم نوتیزئی سکنہ کلی خدائے رحیم دالبندین کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان بھی برآمد کرلی جن میں ریلوے ٹریک کی 6 عدد سلیپر اور 12 عدد پلیٹیں شاملِ ہیں جبکہ چوروں کا ایک ساتھی شعبان ولد ملا امیر رات کے وقت طوفانی بارشوں سے فائدہ اٴْٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوا جن کی تلاش جاری ہے چوری کی واردت میں استعمال ہونے والی زمباد گاڑی کو بھی لیویز فورس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات کئے ہیں مذید تفتیش جاری ہے دفعدار نعمت اللہ مینگل کے ہمراہ سپائی مزار خان غلام مصطفیٰ اور دیگر بھی موجود تھے عوامی و سماجی حلقوں نے چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف جاری حالیہ کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چاغی اقبال احمد کھوسہ اور مائیک 8 کے دفعدار نعمت اللہ مینگل کے کردار کی بھرپور انداز میں ستائش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ چاغی چوروں اور ڈاکوؤں کی سرکوبی کے لئے مذید سخت ایکشن لے گی۔

متعلقہ عنوان :