وفاقی وزیر امیر مقام کا شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقہ شوال لواڑہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار

اتوار 14 اپریل 2024 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقہ شوال لواڑہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے میں شہید ہونے والے 3 بچوں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہی. اپنے بیان میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے دھماکے میں زخمی ہونے والے بچے کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے دھماکے میں شہید ہونے والے بچوں کے پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔