ؔ آئی پی ایل کے سب سے مہنگے ترین بائولر مچل سٹارک نے ہیمسٹرنگ انجری کے باعث آسٹریلیا واپسی کا فیصلہ

اتوار 14 اپریل 2024 20:30

aسڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) آئی پی ایل کے سب سے مہنگے ترین بائولر مچل سٹارک نے ہیمسٹرنگ انجری کے باعث آسٹریلیا واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

انہیں دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف ہوئی ہے، تاہم ابھی تک انہوں نے بھارتی لیگ سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا ہے، اس کے بعد ان کے سامنے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا مرحلہ بھی درپیش ہے، جس میں انھیں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت بھی سونپی جاسکتی ہے۔

مچل مارش رواں سیزن میں دہلی کیپٹیلز کے لیے تاحال صرف 3 میچز ہی کھیل پائے ہیں، آئی پی ایل فرنچائز سے مشاورت کے بعد سی اے نے انھیں وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اس سے قبل دہلی کے دو آخری میچز میں ممبئی انڈینز اور لکھنئو سپر جائنٹس کیخلاف شریک نہیں ہوئے تھے،انہوں نے آخری بار 3 اپریل کو وشاکھا پٹنم میں کولکتہ سے میچ میں شرکت کی تھی۔