ریسکیو 1122 جہانیاں کے اہلکاروں نے دوران ایمرجنسی مریض سے ملنے والی 92 ہزار روپے کی رقم بحفاظت ورثاءکے حوالے کردی

اتوار 14 اپریل 2024 21:00

ریسکیو 1122 جہانیاں کے اہلکاروں نے دوران ایمرجنسی مریض سے ملنے والی 92 ..
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) ریسکیو 1122 جہانیاں کے نوجوانوں نے ہمیشہ کی طرح ایمانداری کی مثال قائم کردی، دوران ایمرجنسی مریض سے ملنے والی 92 ہزار روپے کی رقم بحفاظت ورثاء کے حوالے کردی،ورثاء نے 1122 جہانیاں کا شکریہ ادا کیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جہانیاں کے اہلکار ایمانداری میں اپنی مثال آپ ہیں ۔

ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی اڈا پل 14 کے قریب ایک شخص سائیکل سے گر کر اچانک بے ہوش ہو گیا جس کی شناخت محمد اسلم ولد شفیع عمر 55 سال سکنہ 5/KMR کے نام سےہوئی۔ ریسکیو 1122 جہانیاں کے اہلکاروں محمد ناظم ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن،مطلوب علی موٹربائیک ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن،نوید اختر ریسکیو ڈرائیور نے ایمرجنسی کال پر موقع پر پہنچے اور متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال جہانیاں منتقل کیا۔

(جاری ہے)

جس سے ملنے والی رقم 92 ہزار 2 سو 91 روپے کی رقم کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی ہدایت کے مطابق ریسکیو 1122 جہانیاں اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لیا اور لواحقین سے رابطہ کیا اور رقم اور سامان گزشتہ روز لواحقین کے حوالے کر دئیے ہیں لواحقین نے ریسکیو جوانوں کی ایمانداری کو سراہااور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو جوانوں کو دیکھ کر تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہے، جو ہماری جانوں کے ساتھ مال کی حفاظت کے بھی امین ہیں ۔

متعلقہ عنوان :