لیاری کلری میں موٹر سائیکلوں کی چوری میں اضافہ

فوٹو جرنلسٹ محمد سلطان چاکی سومرو کی بھی موٹر سائیکل سے گھر سے نیچے سے چوری

اتوار 14 اپریل 2024 21:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) کلری تھانے کی حدود لیاری کلری کے علاقے ہنگورا آباد جمعہ بلوچ روڈ ، سیلمان آزاد روڈ ،غوشیہ روڈ ، حنفیہ مسجد روڈ آگرہ تاج کالونی میں موٹر سائیکلوں کی چوری میں اضافہ کراچی پریس کلب کے ممبر فوٹو جرنلسٹ محمد سلطان چاکی سومرو کی کاواساکی چائنا ماڈل 2009کے ای ایف 2048غوشیہ روڈ کچھی مارکیٹ عمر خطاب بلڈنگ کلری گھر کے نیچے سے چوری ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

علاقہ مکین آئے دن اپنی موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھ رہے ہیں علاقے میں مینشات کے عادی افراد اور جواریوں کی علاقہ آمگاہ بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں موٹر سائیکلیں چوری ہونے کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے علاقے میں کباڑی باآسانی موٹر سائیکلوں کے پارٹس کی خرید و فروخت میں منسلک ہیں۔

متعلقہ عنوان :