کراچی میں طوفانی بارشوں کے بعد گلشن اقبال ٹان میں رین ایمرجنسی نافذ

جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے اور سرکاری افسران دن بھر سڑکوں پر موجود رہے

اتوار 14 اپریل 2024 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) کراچی میں اتوار کو شدید بارش کے بعد چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد کی ہدایت پر ٹائون میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔وائس چیرمین گلشن ٹائون ابراہیم صدیقی سمیت مختلف یونین کمیٹیوں کے چیئرمین وائس چیئرمین کونسلرز اور ٹائون کے افسران دن بھر سڑکوں پر موجود رہے ۔ اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی روڈ اور شبیر عثمانی روڈ سمیت دیگر ملحقہ شاہراہوں پر گلشن اقبال ٹان کا عملہ موجود رہا مشینوں پمپس اور جنریٹرز کی مدد سے بارش کے پانی کی نکاسی ممکن بنائی گئی ۔ وائس چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ابراہیم صدیقی نے رین ایمرجنسی پر مامور افسران اور اسٹاف سے ملاقات کی ۔نیپا چورنگی اور یونیورسٹی روڈ کا دورہ کیا انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے کی تعریف کی انہوں نے بتایا کہ اسٹاف اور مشینری عوام کی خدمت کے لیے موجود رہی ۔

ماجد علی خان چیرمین یوسی 3،ملک امتیاز،راشد فیاض،گلفام چنہ، رائو شمشاد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد نے مختلف شاہراہوں پر پانی کی فوری نکاسی ممکن بنانے اور ٹریفک کی روانی بحال رکھنے پر ٹائون کے عملے اور منتخب نمائندوں کو سراہا ہے۔