متحدہ عرب امارات کا خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تشویش کا اظہار

پیر 15 اپریل 2024 10:00

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) متحدہ عرب امارات نے گزشتہ چند دن کے دوران خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق یو اے ای کی وزارت خارجہ نے بیان میں اس کشیدگی کو روکنےکے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔بیان میں خطرناک اثرات اور خطے میں عدم استحکام میں اضافے سے بچنے کےلیے انتہائی تحمل سے کام لینے پر بھی زور دیا گیا۔ بیان میں تمام فریقین پر زو دیا گیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں ۔وزارت نے خطے اور اس کے عوام کو وسیع جنگ کے سنگین نتائج بارے بھی خبردار کیا۔

متعلقہ عنوان :