میکسیکو کے دارالحکومت کے جنوبی علاقے میں ہیلی کاپٹر گرنے سے پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک

پیر 15 اپریل 2024 10:30

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) میکسیکو کے دارالحکومت کے جنوبی علاقے میں ہیلی کاپٹر گرنے سے پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق میکسیکو سٹی کے شہری تحفظ کے سیکرٹریٹ کے سربراہ پابلو وازکوز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ حادثے کے بعدقریبی آبادی کے افراد کو کوئی خطرہ نہیں ۔ انہوں نے تصدیق کی کہ حادثے میں پائلٹ اور 2 مسافر ہلاک ہو ئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :