فیصل آباد، بیوی جھگڑا کر کے میکے چلے گئی، ساتھ واپس نہ آنے پر شوہر نے ٹرین کے تلے سر دے کر خود کشی کر لی

پیر 15 اپریل 2024 12:41

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) بیوی جھگڑا کر کے میکے چلے گئی ساتھ واپس نہ آنے پر شوہر نے ٹرین کے تلے سر دے کر خود کشی کر لی تفصیلات کے مطابق تھانہ چک مہمرہ کی حدود چک جھمرہ کی سبزی منڈی کے پاس 32 سالہ نوجوان نے ٹرین کے نیچے آکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی 32 سالہ متوفی محمد احسان ولد? عبد الستار قوم مغل جو کہ چک جھمرہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 111 ج۔

(جاری ہے)

ب ڈھو لنوال کا رہائشی ہے اس نے ہفتے کے روز تقریبا صبح سات بجے سبزی منڈی کے قریب چلتی ٹرین کے لیے اپنا سر دے کر خودکشی کر لی پولیس کا موقف ترین بدرایکسپریس فیصل آباد سے لاہور جارہی تھی جس کے نیچے آکر متوفی نے خودکشی کی واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ اور پولیس تھانہ چک جھمرہ موقع پر پہنچ گئی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ضروری قانونی کاروائی کے بعد نعش ور ٹانکے حوالے کر دی متوفی شاہکوٹ میں اپنی روٹی بیوی کو منانے گیا ہوا تھا نا کام لوٹنے پر خودکشی کی، لواحقین کے مطابق متوفی ایک بیٹے کا باپ بھی ہے۔