قومی ویمن پاورلفٹنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی

پیر 15 اپریل 2024 13:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ویمن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ مئی کے آخری ہفتے جہانگیر خان سکواش کمپلیکس، کراچی میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں جونیئر اور سینئر کے مقابلے دس، دس ویٹ کیٹیگریز میں رکھے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔