صحافی امداد علی اوڈھو کے بھائی حاجی مشتاق احمد اوڈھو انتقال کر گئے

پیر 15 اپریل 2024 15:11

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام کے سرپرست اور سینئر صحافی امداد علی اوڈھو کے بھائی حاجی مشتاق احمد اوڈھو 76 سال کی عمر میں اس فانی دنیا سے وفات پاگئے۔

(جاری ہے)

جنازہ نماز جے یو آئی کے رہنما قاری مہر اللّہ لاشاری نے مدینہ مل جیکب آباد میں پڑہائی، جنازہ نماز میں جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، مزدور اتحاد کے حاجی غلام نبی رند،چیمبرس آف کامرس کے گل حسن ٹالانی، شہری اتحاد کے قاری عبدالوہاب لاشاری،تاج محمود امروٹی،ہیومن رائیٹس کے تاج بلوچ،جے ٹی آئی کے محمد فاروق بروہی،سردار علی احمد، الحاج نبی بخش اوڈھو، پروفیسر علی مردان، عامر خان سمیت بڑی تعداد میں شہریوں، عزیزوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔

مرحوم صوم و صلوات کا پابند اور انسانیت کی خدمت میں زندگی گذاری، مرحوم نے دو بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :