نومنتخب امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن 18 اپریل کو حلف اٹھائیں گے

پیر 15 اپریل 2024 16:47

نومنتخب امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن 18 اپریل کو حلف اٹھائیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن 18 اپریل کو حلف اٹھائیں گے۔حلف برداری کی تقریب جماعت اسلامی پاکستان کے ہیڈ کوارٹر منصورہ لاہور میں ہوگی۔

(جاری ہے)

نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اہم اجلاس طلب کر لئے۔جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کا تین روزہ اجلاس 19تا21اپریل منصورہ میں طلب کر لیا۔