لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے امتحانی عملہ کی ٹریننگ ورکشاپس (کل) منگل سے شروع ہو ں گی

پیر 15 اپریل 2024 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) کمشنر لاہور و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر امتحانات کو مکمل شفاف بنانے کیلئے امتحانی عملہ کی ٹریننگ ورکشاپس (کل)منگل سے شروع ہو ں گی۔کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ زاہد میاں کے مطابق لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2024 کیلئے ضلع لاہور کے امتحانی مراکز عملہ کی ورکشاپ (کل) لارنس روڈ پر منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع لاہور میں انٹرمیڈیٹ کیلئے 376 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں،ورکشاپس میں تعینات عملہ کو آرڈرز وصول کروائے جائینگے،ضلع لاہور ورکشاپ میں دانش سکولز کے 8 اور ضلع جیل کے ایک امتحانی مراکز کا عملہ بھی شرکت کریگا۔کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ ضلع لاہور کے امتحانی مراکز میں 2لاکھ 46ہزار 324 طلبا وطالبات انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینگے،سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات19اپریل سے شروع ہوکر22 مئی کو ختم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر ورکشاپ میں تمام امتحانی مراکز کے سپرنٹنڈنٹس و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس شرکت کرینگے،تمام اضلاع میں ورکشاپس کے انعقاد کے مراحل 19اپریل 2024 سے پہلے مکمل کر لیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :