Live Updates

زہرکا خدشہ، بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کیلئے درخواست دائرکردی

پیر 15 اپریل 2024 18:33

زہرکا خدشہ، بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کیلئے درخواست دائرکردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ، سابقہ خاتونِ اول، بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔بشریٰ بی بی نے وکیل شعیب شاہین کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔درخواست گزار بشریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ زہر کے خدشے کے پیشِ نظر میری صحت پر اثر ہو سکتا ہے۔

بشریٰ بی بی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت شوکت خانم یا کسی مرضی کے پرائیویٹ اسپتال سے ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے۔درخواست گزار بشریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سب جیل میں میسر باتھ روم میں متعدد خفیہ کیمرے لگے ہیں، سب جیل میں دیا گیا باتھ روم کمپرومائزڈ ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کو خوراک میں زہر دیا گیا، سب جیل میں مردوں کی بھاری نفری تعینات ہے، جیل میں دیے گئے کھانے پر شدید تشویش، تحفظات ہیں، کھانے کے بعد منہ اور گلے میں جلن کا احساس ہے۔

(جاری ہے)

بشریٰ بی بی نے کہا کہ سب جیل میں خود کو محفوظ تصور نہیں کرتی اس لیے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بھی دی، سب جیل میں جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، خدشہ ہے سلو پوائزننگ کے ذریعے انتقام لیا جائے گا۔بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین پاکستان کے تحت حاصل بنیادی حقوق کو یقینی بنایا جائے، فریقین کو آئین کے آرٹیکل 4، 9 اور 14 پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا جائے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات