علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مظفرآباد سمسٹر بہار 2024 ء کے داخلے کی تاریخ میں 25 اپریل تک توسیع

پیر 15 اپریل 2024 19:04

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مظفرآباد نے سمسٹر بہار 2024 ء کے داخلے کی تاریخ میں لیٹ فیس کے بغیر 25 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر شازیہ صدیق کے اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے سمسٹر بہار کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی آخری تاریخ میں25اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایٹ ڈگری(بی اے/بی کام)، بی بی اے، بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز، ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز(ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ)،پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز کے داخلے جاری ہیں۔

اِن پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ملک بھر کے دور دراز، پسماندہ ایسے علاقے جہاں انٹرنیٹ کی سہولتیں دستیاب نہیں ہے یا جن علاقوں میں طلبہ کو آن لائن اپلائی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اُن علاقوں کے رہائشی بی اے، بی کام اور بی ایڈ پروگراموں میں مینول طریقے سے بھی داخلہ لے سکتے ہیں، داخلہ فارم قریبی ریجنل آفس اور سیلز سنٹرز سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :