تمام محکمے ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے کام پر توجہ دیں ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

پیر 15 اپریل 2024 19:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ نے کہا کہ حالیہ بارشیں ڈینگی کی افزائش نسل میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں، تمام محکمے ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے کام پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ڈینگی پر قابو پانا ناممکن ہے اورڈینگی کے حوالے سے عوام میں شعور بیداری وقت کی اہم ضرورت ہے، ذرائع ابلاغ کے نمائندے ڈینگی کی روک تھام اور اس سے بچاؤ کے حوالے سے پیغام میں عام کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنے فوکل پرسنز نامزد کرکے مربوط روابط کے ذریعے ڈینگی ایکٹیویٹی مزید موثر بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر صفدر حسین،فوکل پرسن برائے ڈینگی ڈاکٹر احسان، سی ای او ایجوکیشن یاسین بلوچ سمیت محکمہ صحت، انوائرمنٹ، زراعت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ محکمے اپنی تمام تر توجہ ڈینگی پر قابو پانے کے لئے مرکوز کریں اس وقت ہماری اولین ترجیح ڈینگی کے تدارک کے اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال ڈینگی سے متاثر علاقوں کی انڈور اور آوٹ ڈور سرولینس کرکے کلین سویپ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرکے ہر فرد کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔\378

متعلقہ عنوان :