سیالکوٹ، دکان کا شیڈ گرنے سے تین افراد زخمی

پیر 15 اپریل 2024 20:16

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) سیالکوٹ میں دکان کا شیڈ گرنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان سیالکوٹ ریسکیو کے مطابق یہ واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے محلہ فضل پورہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل کی دکان کے باہر لگا شیڈ اچانک گرنے کے باعث تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ افراد کے مطابق شدید آندھی اور طوفان کے باعث دکان کی ٹین سے بنی شیڈ گر گئی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں 15 سالہ ریحان اور 18 سالہ حیدر معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی جبکہ 35 سالہ ذیشان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :