Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نوازکا برستی بارش میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری کا دورہ

مریم نواز کا بچیوں سے اظہار شفقت،بازوسے معذور بچی کا علاج کرانے کا حکم

پیر 15 اپریل 2024 20:18

وزیراعلیٰ مریم نوازکا برستی بارش میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برستی بارش میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری پہنچ گئیں۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری کی اساتذہ اور طالبات وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلاہو گئیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طالبات سے پڑھائی اور دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے طالبات سے دریافت کیا کہ آپ کہاں سے آتی ہیں، کوئی مسئلہ یا ضرورت ہے تو بتائیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں سے اظہار شفقت کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک بازوسے معذور بچی کا علاج کرانے کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سکول کے انتظامات کو سراہا۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی ہمراہ تھے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات