وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار کو پی ایم ڈی سی سے سپیشل ایگریمینٹ کے مبلغ 70ہزار روپے دلوادئیے گئے

پیر 15 اپریل 2024 20:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ میں کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار لال محمد نے درخواست دائر کی تھی کے وہ پی-ایم-ڈی-سی کمپنی میں ملازمت کرتا تھاجو 2019 میں ریٹائر ہوگیا اس کے اسپیشل ایگریمینٹ کے 70,000 روپے کمپنی پہ بقایا ہے انہیں نہیں مل رہے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کہی بار پی ایم ڈی سی دفتر سے رابطہ کیا اور دفتر کے چکر لگائے مگر انکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بالاخر مجبور ہو کر انہوں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی۔ درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل افس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا۔اور متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔متعلقہ محکمہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کے اسپیشل ایگریمینٹ کی رقم جو 70,000 روپے بنتی ہے انہیں ادا کی جائے۔ وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے 70,000 کی رقم ان کو بزریعہ چیک ادا کردی۔ درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :