قومی اسمبلی کے اجلاس میں غزہ کے شہدا و سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پرفاتحہ خوانی

پیر 15 اپریل 2024 20:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں غزہ کے شہدا، لکی مروت میں ڈی ایس پی اور تین جوانوں کی شہادت، بلوچستان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد، نوشکی اورضلع بونیر میں دہشت گردی کے واقعات میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت، سابق ممبر قومی اسمبلی جاویدابراہیم پراچہ کے انتقال، کراچی میں تین ماہ کے دوران سٹریٹ کرائم میں جاں بحق ہونے والے شہریوں، حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے افراد اورملائیشیا میں حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی بچے کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ہوئی۔

(جاری ہے)

پیرکو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر کی ہدایت پر مولانا عبدالغفورحیدری نے فاتحہ خوانی کرائی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ملائیشیا میں عید کے روز پاکستانی بچے کی ہلاکت کے واقعہ پردفترخارجہ سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔