کوہاٹ روڈ پر سرکاری کرایہ سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں سے اضافی رقم ریکور

پیر 15 اپریل 2024 20:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر بنوں کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زمان خان نے کوہاٹ روڈ پر سرکاری کرایہ سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں سے اضافی رقم ریکور کر کے مسافروں کو واپس کردی اور سرکاری کرایہ نامہ پر عمل درآمد نہ کرنے والے ڈرائیوروں کو بھاری جرمانوں کا سامنا ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے اے سی نے کہا کہ عوام کی جیبوں پر خودساختہ ڈاکہ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں اور خلاف ورزی پر آئندہ سخت کاروائی کی جائے گی۔عوام نے موقع پر اے اے سی کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس طرح اچانک چھاپوں کے سلسلے کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :