پی ٹی آئی نے ایران اسرائیل کشیدگی پردفترخارجہ کا بیان کمزوراورناکافی قراردیدیا

پیر 15 اپریل 2024 20:35

پی ٹی آئی نے ایران اسرائیل کشیدگی پردفترخارجہ کا بیان کمزوراورناکافی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) تحریک انصاف نے ایران اسرائیل کشیدگی پر ردعمل میں دفترِخارجہ کا بیان کمزور، مبہم، غیرمؤثر اور ناکافی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اسرائیل تصادم پر قومی امنگوں کی ترجمانی کی ناکامی کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی دہشت گرد اسرائیل کیخلاف مؤثر سفارتکاری میں ناکامی افسوسناک ہے، جارح ریاست اسرائیل پر پاکستان کا قومی مؤقف قائداعظم کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ اقتدار پر قابض لوگ اسرائیل کے حوالے سے مشکوک کردار اور ایجنڈے کے حامل ہیں، ایران کے جوابی اقدام پر جاری بیان میں دفتر خارجہ اسرائیل کا نام تک نہیں لے سکا۔