Live Updates

وزیراعلی مریم نواز کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری کا دورہ، بازوسے معذور بچی کے علاج کا حکم

پیر 15 اپریل 2024 21:18

وزیراعلی مریم نواز کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری کا دورہ،  بازوسے معذور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بارش کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری پہنچ گئیں۔سکول کی اساتذہ اور طالبات وزیر اعلی کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلاہو گئیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی مریم نواز نے طالبات سے پڑھائی اور دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے طالبات سے دریافت کیا کہ کوئی مسئلہ یا ضرورت ہے تو بتائیں۔ وزیر اعلی مریم نواز نے ایک بازو سے معذور بچی کا علاج کرانے کا بھی حکم دیا۔وزیر اعلی مریم نواز نے سکول کے انتظامات کو سراہا، اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی ہمراہ تھے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات