انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحانات 2024ء کے لیے امتحانی عملہ کی تربیتی ورکشاپس کا آغاز

پیر 15 اپریل 2024 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) کمشنر/ چیئرمین اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایات پرانٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحانات 2024ء کے لیے امتحانی عملہ کی تربیتی ورکشاپس کا آغاز ہو گیا ہے۔ لاہور بورڈ کے کنٹرولر (امتحانات) زاہد میاں نے گذشتہ روز قصور میں امتحانی عملہ کی تربیتی ورکشاپس کا آغاز کیا۔

اس حوالے سے ضلع لاہور کے امتحانی سنٹرز کے عملہ کی تربیتی ورکشاپ 49لارنس روڈ کے امتحانی مرکز پر آج منعقد ہو گی۔ ورکشاپ میں تمام امتحانی مراکز کے سپرنٹنڈنٹس و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس شرکت کرینگے۔تمام اضلاع میں ورکشاپس کا انعقاد 19اپریل 2024 سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا۔ آج یہاں جاری ایک بیان میں کنٹرولر (امتحانات) زاہد میاں نے بتایا کہ لاہوربورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحانات 2024کے لیے مجموعی طور پر 376 امتحانی مراکز قائم کیے گیے ہیں۔

(جاری ہے)

امتحانات میں شفافیت کے لیے امتحانی عملے کی تربیتی ورکشاپس منعقد کی جارہی ہیں۔ لارنس روڈ لاہور پر ہونیوالی ورکشاپ میں دانش سکولوں میں قائم آٹھ جبکہ جیل میں قائم ایک امتحانی سنٹر کا امتحانی عملہ بھی شرکت کرے گا۔ اس موقع پر امتحانی عملے کو ڈیوٹی کے آرڈرز بھی دیے جائیں گے۔ انٹرمیڈیٹ کا امتحان 19 اپریل سے شروع ہو کر 22 مئی تک جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :