پاکستان کے 84 ویں قومی دن کی مناسبت سے کھٹمنڈو, نیپال میں استقبالیہ کا اہتمام

پیر 15 اپریل 2024 21:22

کھمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان کے 84ویں قومی دن کی مناسبت سے کھٹمنڈو, نیپال میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ ترجمان پاکستانی سفارتخانہ کھٹمنڈو کے مطابق نیپال کے صدر ڈاکٹر رام سہائے پرساد یادو نے استقبالیہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی،نیپال کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نارائن کاجی شریستھا، سابق وزیر اعظم ایم کے نیپال بھی استقبالیہ میں شریک ہوئے، ایوان نمائندگان کی ڈپٹی اسپیکر اندرا راناماگر، سیکرٹری خارجہ امور سیوا لمسال اور نیپال کی فوج کے سابق سربراہان بھی استقبالیہ موجود تھے ،تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں نیپال میں پاکستانی سفیر ابرار ہاشمی نے 23 مارچ 1940 کو منظور کی گئی قرارداد پاکستان کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

۔ انہوں نے قیام پاکستان کے لیے جمہوری جدوجہد کرنے پر قائد اعظم محمد علی جناح کی دور اندیش قیادت میں آباؤ اجداد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔پاکستان سفیر نے کہاکہ پاکستان نے عالمی امن میں کردار ادا کیا ہے، پاکستان دوستی اور پرامن بقائے باہمی کا خواہاں ہے۔

1960 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے پاکستان اور نیپال کے درمیان خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔پاکستان اور نیپال جغرافیہ سے لے کر تہذیبی روابط تک، ہمالیہ کی چوٹیوں سے لے کر بھرپور ورثے تک ایک منفرد ٹیپسٹری کا اشتراک کرتے ہیں۔ثقافتی مماثلتیں دونوں لوگوں کو ایک ساتھ جوڑتی ہیں۔نیپال آرمی کے بینڈ نے استقبالیہ میں قومی ترانوں کی دھنیں بجائیں،