فیصل آباد،موسم بدلتے ہی ڈینگی مچھروں کے وار تیز‘ فیصل آباد کے مختلف ہسپتالوں میں مریض داخل ہونے لگے

پیر 15 اپریل 2024 22:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) موسم بدلتے ہی ڈینگی مچھروں کے وار تیز‘ فیصل آباد کے مختلف ہسپتالوں میں مریض داخل ہونے لگے، ڈینگی وائرس کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں، شہریوں کا پُرزور مطالبہ۔ آن لا ئن کے مطابق بدلتے موسم میں فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں مچھروں کی بھرمار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں سے جاری بارشوں نے بھی اپنا اثر دکھایا ہے اور جن علاقوں میں پانی کھڑا ہے وہاں مچھروں کی بہتات ہو چکی ہے، ان حالات میں مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے مشتبہ مریض پہنچنے لگے ہیں۔ عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد اور گرد ونواح میں مچھروں کے خاتمے پر مکمل توجہ دی جائے بالخصوص ڈینگی وائرس سے بچائو کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں۔