چین، 135 ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر کا آغاز

نمائش کا کل رقبہ 1.55 ملین مربع میٹر تک پہنچ چکا ہے

پیر 15 اپریل 2024 22:52

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) 135 واں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر 15 اپریل سے 5 مئی تک چین کے شہر گوانگ چو میں منعقد ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

"اعلیٰ معیار کی ترقی کی خدمت اور اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دینا" کی تھیم کے ساتھ، اس سال کا میلہ تین مراحل میں آف لائن نمائشوں کا انعقاد کرے گا، ہر مرحلہ پانچ دن تک جاری رہے گا۔ نمائش کا کل رقبہ 1.55 ملین مربع میٹر تک پہنچ چکا ہے، جس میں 55 نمائشی علاقے ہیں، کل 74,000 بوتھ اور تقریباً 29,000 نمائش کنندگان شریک ہیں۔ 14 تاریخ کی شام 2 بجے تک 215 ممالک اور علاقوں سے 149,000 خریداروں نے اپنا اندراج کروایا ہے جس میں گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 17.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہی

متعلقہ عنوان :