عیدالفطر:موٹروے پولیس نے مسافروں سے لیا گیا39 لاکھ زائد کرایہ واپس کرادیا

پیر 15 اپریل 2024 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) عید الفطر پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کااوور چارجنگ کیخلاف بڑا اقدام ،39لاکھ سے زائد وصول زائد کرایہ مسافروں کو موقع پرواپس دلوایا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق 2,717 پبلک سروس گاڑیوں کو زائد کرایہ وصول کرنے پر جرمانے کئے گئے،اوور لوڈنگ کرنے پر 4,218 پبلک سروس گاڑیوں کو جرمانے عائد کئے گئے،زائد کرایہ اور اوورلوڈنگ کرنیوالی گاڑیوں کو11ملین سے زائد جرما نے عائدکئے گئے،مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا

متعلقہ عنوان :