قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

پیر 15 اپریل 2024 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27 جون سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مردوں اور خواتین کی 17، 17ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، ایلیٹ اکیڈمی، کائوسمپولٹین روز اکیڈمی اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 26 جون کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز اور ٹورنامنٹ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 30 جون کو منعقد ہوں گے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔