باجوڑ ،فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

پیر 15 اپریل 2024 23:05

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ضلع باجوڑ میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔ ضلع باجوڑ میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ روکنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں باجوڑ کے علاقہ گرداو میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

فرنٹیئر کور نارتھ کے جوانوں نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ مشکوک افراد نے فرار ہوتے ہوئے فرنٹیئر کور نارتھ کے جوانوں پر فائرنگ کی۔ فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے جوابی فائر کے دوران تین سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جن میں ایک سمگلر زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ گرفتار سمگلروں سے 44 پیکٹ حشیش (52.8 کلوگرام) برآمد کر لی گئی۔ جس کی مالیت چوبیس لاکھ انتیس ہزار روپے ہے۔ مزید قانونی کاروائی کے لئے گرفتار سمگلروں کو برآمد منشیات سمیت اے این ایف اور کسٹمز کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :